عراق: الناصریہ میں نامعلوم افراد کی مظاہرین پرفائرنگ، خیموں کو آگ لگا دی
عراق کے طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز بغداد میں التحریر اسکوائرکے قریب الوثبہ چوک میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ادھرعراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں نامعلوم مسلح افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کی اور ان کے خیمے نذر آتش کردیے۔
العربیہ اورالحدث چینلز کے نمائندے نے بھی تصدیق کی ہے کہ جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں مظاہرین پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح گروپوں نے مظاہرین کے خیموں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ ناصریہ میں واقع حبوبی اسکوائر میں نامعلوم افراد نے دکانیں بھی نذر آتش کر ڈالیں۔
اتوارکی شام جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مسلحون مجهولون يحرقون خيام المتظاهرين في #الناصرية جنوب #العراق#احتجاجات_العراق pic.twitter.com/CZkBFIhGHl
— الحدث (@AlHadath) January 26, 2020
ادھر ذی قار گورنری کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو تحفظ فراہم کرنے اور شدت پسندوں کا تعاقب کرکے انہیں مظاہرین میں گھسنے سے روکنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
العربیہ اور الحدث چینلز کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عراقی قبائل ناصریہ میں واقع الحبوبی اسکوائرکی حفاظت کے لیے جارہے ہیں۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عراق میں انسانی حقوق کے ہائی کمیشن نے بغداد اور ذی قار میں 12 مظاہرین کی ہلاکت اور 220 سے زائد زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
-
عراق : ناصریہ میں عراقی سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم
عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی شہر ناصریہ میں الحبوبی اسکوائر پر دھرنا دینے ...
مشرق وسطی -
عراق: مقبول شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کی امریکا مخالف مظاہروں کی اپیل
عراق کے مقبول شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے اتوار کو بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ...
بين الاقوامى -
عراق: بصرہ میں احتجاج کو پرامن رکھنےکے لیے فوج سڑکوں پرآگئی
عراق کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج کے دوران بصرہ شہرمیں حالات کو ...
مشرق وسطی