امارات کے قریب سمندر میں آئل ٹینکر میں آتش زدگی،عملے کو بچا لیا گیا
متحدہ عرب امارات میں فیڈرل اتھارٹی برائے لینڈ اینڈ میری ٹائم ٹرانسپورٹ نے کل بدھ کے روز ایک ریسکیو آپریشن میں سمندر میں ایک آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ریسکیو آپریشن میں آئل ٹینکر کے عملے کو بچا لیا گیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی ' ڈبلیو اے ایم' نے بتایا کہ خلیج عرب میں امارات سے 20 ناٹیکل میل دور ایک آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ اماراتی میری ٹائم ٹرانسپورٹ حکام نے فوری کارروائی کرکے عملے کو بچا لیا جب کہ آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
فيديو متداول لما يعتقد أنه حريق على متن سفينة قبالة ساحل الإمارات pic.twitter.com/aTokDQRkXY
— العربية (@AlArabiya) January 29, 2020
ایجنسی نے مزید کہا کہ امارات میں بندرگاہوں اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی شروع کی۔ فوری ایکشن کے نتیجے میں آئل ٹینکر کے کپتان اور دیگر عملے کو بچا لیا گیا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کا شکار ہونے والے ٹینکر پر تیل نہیں لادا گی۔ حادثہ جہاز کے مرمتی کام کے دوران پیش آیا ہے۔