سعودی کابینہ نے عرب خواتین کمیٹی کے اجلاس میں الریاض کو "سال 2020 کے لیے عرب خواتین کا دارالحکومت" قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ اعلان "خواتین.. ایک وطن اور ایک عزم" کے موٹو کے تحت کیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سب سے پہلے اس بصری اور لفظی شناخت کو پوسٹ کیا جس کو الریاض میں عرب خواتین کمیٹی کے 39 ویں اجلاس کے اختتام پر منظور کیا گیا۔
گذشتہ روز سعودی کابینہ نے مملکت میں عرب خواتین کے 39 ویں اجلاس کی میزبانی اور اجلاس کی صدارت سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ یہ اقدام عرب دنیا میں خواتین کی پوزیشن کو بہتر بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں مملکت سعودی عرب کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ کوششیں ویژن 2030 کی روشنی میں دیرپا ترقی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کی جارہی ہے۔