سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیوں کو برق رفتار آگے بڑھانے کے لیے آن لائن سروسز کے ایک نئے پیکج کی منظوری دی ہےجس کے تحت سیاحتی سرگرمیوں پر فوری عمل درآمد کے لیے پرمٹ اور لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سیاحت و قومی ثقافتی ورثے کی طرفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ وقت میں سیاحت سے متعلق اقدامات کو انجام دینے کے لیے فوری آن لائن لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیاحت کے شعبے میں ترقی کی رفتار میں اضافے تیز رفتار سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لیے آسان اور فوری لائسنس جاری کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مملکت میں سیاحت کے حوالے سے ویژن 2030ء کے اہداف کو پورا کیا جا سکے۔
سرمایہ کاروں کو براہ راست اور فوری سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے TLG.scth.gov.sa کے عنوان سے ایک آن لائن پورٹل بھی قائم کیا گیا ہے۔۔ اس آن لائن پورٹل سے دفاتر کی بکنگ، سیاحتی رہائشی یونٹوں کی بکنگ، ٹور کے لیے ہوائی جہازوں میں ریزر ویشن اور سیاحتی ایجنسیوں کےساتھ رابطے کی کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب کی حکومت ملک میں سیاحت کےشعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مملکت میں سیاحتی ویزوں کے اجراء کےبعد آنے والے وقت میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ روزگار کےبے پناہ مواقع پیدا ہونےکی توقع کی جا رہی ہے۔