امارات نے اقامہ ہولڈرز کے ملک میں داخلے پرعارضی پابندی کی مدت میں توسیع کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے'کرونا' (کوویڈ ۔ 19) کی وباء کی روک تھام کے لیے امارات کا اقامہ رکھنے والے شہریوں کی واپسی پر عارضی پابندی میں دو ہفتے کی مزید توسیع کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اماراتی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو امارات کا اقامہ رکھتے ہیں مگر اس وقت بیرون ملک ہیں وہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر واپس نہ آئیں۔ اماراتی حکومت نے اقامہ کے حاملین کے دو ہفتے تک مزید پابندی عاید کی ہےاور اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ بہت سے غیر ملکی شہری متحدہ عرب امارات کا اقامہ رکھتے ہیں مگر وہ اس وقت امارات میں نہیں۔ وہ اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک کرونا کا خطرہ موجود ہے یا اس حوالے سےحکومت کا کوئی نیا فیصلہ نہیں آ جاتا۔ اقامہ ہولڈر اس حوالے سے مزید تفصیلات وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والی اپ ڈیٹ سے جان کاری حاصل کرسکتے ہیں۔ جب اقامہ کے حامل افراد کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت دی جائے گی تو اس کا اعلان ویب سائٹ پربھی کیا جائےگا۔

اس کے علاوہ امارات میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک پروازویں بدستور معطل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں