اسرائیلی فضائی حملوں میں دو شامی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسد رجیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل منگل کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایران سے آنے والے ایک اسلحہ برادر ٹرک کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی طیاروں نے السویداء کے مقام پر میزائلوں کی مرمت اور ان کی جوڑ توڑ کے لیے استعمال ہونے والے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

ادھر شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایرانی ملیشیا کے پانچ عناصر ہلاک اور مشرقی شام میں ایک عسکری ملیشیا کا مرکز تباہ کردیا گیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ٹیلی گرام پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاع نےالسویداء شہر کے نواحی علاقے تل الصن اور دیر الزور میں کباجب کے مقام پراسرائیلی طیاروں کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق السویداء کے مقام پر بمباری میں چار اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے اس وقت بمباری کی جب ایران سے ایک اسلحہ بردار ٹرک شام پہنچا تھا۔

چار جون کو اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 9 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں