الریاض معاہدہ عبوری کونسل کےساتھ جاری بحران کے خاتمے کا ضامن ہے: صدر ھادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں طےپانے والے سمجھوتے کے بعد عدن کی عبوری کونسل کے ساتھ مزید کوئی تنازع باقی نہیں رہا ہے۔ یہ معاہدہ عبوری کونسل کے ساتھ جاری بحران کے خاتمے کا ضامن ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حکومت کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میں صدر ھادی نے کہا کہ قومی مفاد کی خاطر اور حوثی باغیوں کے خلاف قوم کے تمام طبقات کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے۔

اجلاس میں وزیراعظم ،پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر وزرا نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں یمن کی سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر صدر ھادی نے کہا کہ سعودی عرب کی میزبانی میں طے پانے والے الریاض معاہدے کو عبوری کونسل کے ساتھ جاری بحران کے خاتمے کی ضمانت سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی حکومت نے سعودی عرب کی اپیل پرابین گورنری میں جنگ بندی پرپابندی کا حکم دیا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا کہ حوثی باغیوں نے جنگ بندی اور ملک میں جاری بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بار بار نقصان پہنچایا اور بد عہدی کی۔ اس کے مقابلے میں آئینی حکومت کشیدگی بڑھانے کے بجائے امن کی کوشش کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے یمن کو پڑوسی عرب ملکوں پر ایرانی میزائلوں سے حملوں کےلیے ایک اڈہ بنا دیا ہے۔ حوثی ملیشیا کا انسداد کرونا مہم میں تعاون سے انکار اور اقوام متحدہ کی طرف سےمذاکرات کی دعوت مسترد کرنا ناقابل قبول ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں