ترکی کا لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اپنے فوجی کی ہلاکت کا اعتراف
ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ترک فوج کا ایک اہل کار ہلاک ہو گیا۔
منگل کی شب ٹویٹر پر جاری بیان میں وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ترکی کے شہر کوزان سے تعلق رکھنے والے سارجنٹ بلال یلماز کا تعلق فضائیہ سے ہے۔ وہ طرابلس میں اپنی ذمے داریوں کو انجام دینے کے دوران ہلاک ہوا۔
مذکورہ فوجی کو اس کی بیوہ کی درخواست پر ترکی کے شہر غازی عنتاب میں دفن کیا جائے گا۔
گذشتہ ماہ جولائی میں لیبیا میں الوطیہ کے فوجی اڈے کو فضائی بم باری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں اڈے میں موجود ترک فوجی اہل کاروں میں 6 افسران ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
اس موقع پر ذرائع نے بتایا تھا کہ الوطیہ کے اڈے پر لیبیا کی فوج نے 9 درست حملے کیے۔ ان حملوں میں ترکی کے فضائی دفاعی نظام تباہ ہو گئے تھے۔
ترکی اور لیبیا کی وفاق حکومت کے درمیان عسکری معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد یہ لیبیا کی فوج کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا حملہ تھا۔
-
لیبیا : طرابلس میں قومی اتحاد کی حکومت کے خلاف مسلسل دوسرے روز مظاہرے
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پست معیارِ زندگی اور حکام کی بدعنوانیوں کے خلاف ...
بين الاقوامى -
فائر بندی کے بیان کے بعد ترکی لیبیا میں وفاق حکومت کے سربراہ پر برہم : رپورٹ
ترکی میں انقرہ حکومت لیبیا کی وفاق حکومت کی صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج پر ...
مشرق وسطی -
لیبیا میں متحارب فریقوں کے درمیان سابقہ معاہدوں کی تاریخ کتنی تاریک؟
لیبیا میں جمعے کے روز فائر بندی کے متبادل اعلان پر عرب دنیا سمیت عالمی برادری کی ...
بين الاقوامى