آج سے عمرہ کے مناسک کا بہ تدریج آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرونا کی وبا کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے بعد مسجد حرام کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عمرہ کے مناسک کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 فی صد عازمین عمرہ کو مناسک کی ادائی کی اجازت دی گئی ہے۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر کو شروع ہو گا جس میں عازمین عمرہ کی گنجائش بڑھا کر 75 فی صد اور تیسرے مرحلے پر اندورن اور بیرون ملک سے 100 فی صد عازمین عمرہ کو اجازت دی جائے گی۔

Advertisement

الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے دو روز قبل جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ انتظامیہ نے عمرہ مناسک کی ادائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 23 ستمبر 2020ء کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ حکومت نے اندرون ملک موجود غیرملکی مسلمانوں اور مقامی شہریوں کے لیے چار اکتوبر سے عمرہ کی ادائی کا سلسلہ بہ تدریج بحال کر رہی ہے تاہم یہ بحالی سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت ہوگی۔ ایک ماہ کے بعد بیرون ملک سے بھی معتمرین کی آمد کی اجازت ہوگی۔ ایک ماہ بعد ایک دن میں چھ ہزار معتمرین عمرہ ادا کرسکیں گے۔

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں معتمرین کے لیے عمرہ کی ادائی کے دوران نئی شرائط اور کرونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں۔ عمرہ کی ادائی میں معاونت کے لیے انتظامی امور، محکمہ صحت، صفائی، رضا کار اور دیگر معاون ادارے بھی اپنی اپنی خدمات انجام دیں گے۔ عمرہ کے لیے اس بار مسجد حرام میں ایک ہزار اضافی ملازمین کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

مسجد حرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی آمد سے قبل مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات کی 10 بار اور ٹوائلٹس کی چھ بار صفائی کی جاتی ہے۔ مسجد حرام کے تمام داخلی خارجی راستوں، دروازوں، صحن، فرش، برقی زینوں، پنکھوں اور دیگر تمام ضروری اشیا اور مقامات کو سینٹائرز کی مدد سے دن میں 9 بار صاف کیا جائے گا اور مسجد حرام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین بار عطر چھڑکا جائے گا۔

مسجد حرام میں آنے والے معتمرین کی طبی جانچ کے لیے جدید ترین آلات، تھرما کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ معتمرین میں کسی قسم کی وبائی اثرات کا بروقت پتا چلا کہ دیگر متاثرہ افراد کو فوری طبی سہولت فراہم کی جائے۔

حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طواف کے لیے مطاف کعبہ میں دو ٹریک تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک ٹریک پر ایک وقت میں 100 زائرین طواف کی سعادت حاصل کریں گے۔ یہ گروپ پندرہ منٹ میں سات چکر لگائے گا۔ اس طرح ایک گھنٹے میں 400 زائرین طواف کریں گے۔ اگلے مرحلے میں ایک اور ٹریک کا اضافہ کیا جائے گا جس میں 150 زائرین کو ایک وقت میں طواف کی اجازت ہوگی۔ اس طرح ایک گھنٹے میں 600 زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کریں‌ گے۔ اس طرح 10 گھںٹے کے طواف کے دورانیے کے دوران چھ ہزار زائرین عمرہ ادا کرسکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں