کرونا ویکسین زندگی معمول پر لانے کا ہمارا بہتر راستہ ہے: اماراتی وزیر خارجہ
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ 'کرونا ویکسین کے استعمال سے ہم اپنی زندگی معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں'۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موثر اینٹی کرونا ویکسین کے استعمال سے ہم وبا کو شکست دے سکتے اور زندگی معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوںنے یہ بات ٹویٹر پر #تم_التطعيم ' کرونا ویکسین' کے نام سے ایک نئے ٹرینڈ کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہی۔
التطعيم عن كورونا طريقنا للعودة للحياة الطبيعية #تم_التطعيم pic.twitter.com/nl5uZSs3cI
— عبدالله بن زايد (@ABZayed) October 16, 2020
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 125 ممالک کے 31 ہزار رضا کاروں پر کرونا ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ ویکسین محفوظ، فعٌال اور کرونا کے خلاف موثر ذریعہ علاج ثابت ہوئی ہے۔
روس کی 'سپتونک' نیوز ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے امارات نے اسپتالوں میں زیر علاج کرونا مریضوں کو بھی تجربات طور پر کرونا کی ویکسین دینا شروع کی تھی۔ یہ ویکسین روسی وزارت صھت کے زیراہتمام ایک طبی ریسرچ مرکز نے تیار کی ہے۔
امارات میں اس وقت کرونا کے متاثرین کی تعداد 111437 ہوچکی ہے جب کہ وبا سے 452 اموات ہوئی ہیں۔
-
کرونا وائرس: یو اے ای میں روسی ساختہ سپوتنک ویکسین کی دوسری انسانی آزمائش
روس میں تیار کردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کی متحدہ عرب امارات میں انسانوں پر دوسری ...
بين الاقوامى -
کووِڈ-19؛بھارت کی تیار کردہ ویکسین سے تمام انسانیت استفادہ کرے گی: نریندر مودی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں ویکسین تیار کرنے والے سب ...
بين الاقوامى -
یو اے ای:وزیر صحت کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے پہلے اعلیٰ عہدہ دار
متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمٰن الاویس کو ہفتے کے روز کووِڈ-19 سے بچاؤ کی ...
بين الاقوامى