.

سعودی وزارت ماحولیات کی کارروائی، ایک ہفتے میں 5 مقامات پر150 ٹن لکڑی ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے ماحولیاتی تحفظ کویقینی بنانے کی کوششوں کے ضمن میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 5 مقامات سے 150 ٹن غیرقانونی لکڑی جسے ایندھن کے لیے استعمال کرنے کی خاطر جمع کیا گیا تھا قبضے میں لے لی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات کے حکام نے پولیس کی مدد سے شمالی الریاض، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف اور حائل میں غیرقانونی طریقے سے لکڑی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اس دوران پولیس نے مجموعی طور پر 150 ٹن لکڑی ضبط کرکے ایندھن کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو حراست میں لے لیا گیا۔

دارالحکومت الریاض میں خطے میں وزارت کی شاخ میں رینج لینڈ اور فارسٹ مانیٹراسپیشل فورسز برائے ماحولیاتی تحفظ اور سیکیورٹی حکام کے تعاون سےریاض بلدیہ نے ایک معائنہ مہم چلائی جس کے نتیجے میں ذخیرہ شدہ 40 ٹن لکڑی کے مقامی گودام سے پکڑی گئی۔

تبوک میں ایک کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 90 ٹن لکڑی ضبط کی گئی۔ تبوک میں مختلف مقامات پر چھپائی گئی لکڑی کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ مدینہ منورہ، حائل اور الجوف گورنریوں میں بھی تلاشی کےدوران متعدد مقامات سے لکڑی پکڑی گئی ہے۔