قاہرہ:ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمدبن زاید آل نہیان نے قاہرہ میں مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے دوطرفہ تعلقات اور مشرقِ اوسط میں امن واستحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیخ محمد نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ انھوں نے مصر اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

Advertisement

انھوں نے ٹویٹ میں مزید لکھاہے کہ ’’ہم نے خطےمیں امن اور استحکام سے متعلق امور کے بارے میں بھی غورکیا ہے۔‘‘

شیخ محمد نے حال ہی میں مصر کے ہمسایہ ملک اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے امن معاہدہ طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔دونوں ملکوں نے ستمبر میں وائٹ ہاؤس میں امن معاہدے پر دست خط کیے تھے۔

اس کے بعد سے دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دست خط کیے ہیں اور ان کے درمیان تجارتی پروازیں شروع ہوچکی ہیں۔یو اے ای مصر اور اردن کے بعد اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والا تیسرا ملک تھا۔اس کے بعد بحرین نے بھی صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرلیے تھے۔

دو اور عرب ملک سوڈان اور مراکش بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔تاہم ان کے درمیان ابھی امن معاہدوں پر دست خط نہیں ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں