لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری نے خبر دار کیا ہے کہ لبنان کے تیزی سے ساتھ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت اس بگاڑ کو روکنے کے لیے مشکل اور فوری فیصلے کرنا ہوں گے۔
بُدھ کے روز سعد الحریری نے کہا کہ سب کو جان لینا چاہیے کہ سیاستدانوں کے پاس وقت نہیں بچا ہے اور یہ کہ ملک تیزی سے پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔
على المسؤولين التفكير بالمواطنين والمتضررين من الانفجار ونحن قادرون على وقف الانهيار ولكن يجب أن نتواضع وأن نفكر في مصلحة البلد ويجب أن تُشكّل الحكومة بعد رأس السنة. #تشكيل_الحكومة
— Saad Hariri (@saadhariri) December 23, 2020
لبنانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایک بار حکومت بننے کے بعد ،ہم ملک میں تباہی کو روکنے کے لیے مشکل اور تیز فیصلے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں جو ملک کے مفاد کے لیے ہماری اصلاح کریں۔ اگر ہم غلط کریں تو وہ ہماری مخالفت کریں۔
الإسراع في تشكيل حكومة هو الأساس ونحتاج إلى أشخاص نستفيد منهم لمصلحة البلد و"يمكن عم نتأخّر" في #تشكيل_الحكومة وهذا الأمر يشكل ضغطاً على البلد ولكن الرئيس ميشال عون وأنا حريصان على تشكيلها.
— Saad Hariri (@saadhariri) December 23, 2020
سعد حریری نے جلد از جلد نئی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔
خیال رہے کہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔ مختلف سیاسی قوتوں کے درمیان مشاورت کا عمل بھی معطل ہے اور حکومت سازی کی کوششیں بند گلی میں جا چکی ہیں۔
-
لبنان کے نگران وزیراعظم اور تین سابق وزراء کے خلاف بیروت بندرگاہ پر دھماکے کی فردِجُرم
لبنان کے پراسیکیوٹر نے نگران وزیراعظم حسان دیاب اور تین سابق وزراء کے خلاف بیروت کی بندرگاہ پر اگست میں کیماوی مواد کے تباہ کن دھماکے کے الزام میں ... مشرق وسطی -
سعودی عرب لبنان میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے: الخریجی
سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ولید الخریجی نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔ ... مشرق وسطی -
لبنان کے مرکزی بنک کا آڈٹ تار تار،کیا اب عالمی امداد بھی نہیں ملے گی؟
لبنان کے مرکزی بنک کا فورینزک آڈٹ راستے ہی میں رہ گیا ہے اور اس کے حسابات کی جانچ پرکھ کے لیے جس کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں ،اس نے بنک حکام کے ... مشرق وسطی