چیچن صدر کا روس کو مطلوب دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا دعویٰ
دہشت گرد گروپ کے سربراہ کو ہلاک کرکے زندگی کا فرض پورا کردیا:قدیروف
جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے کہا ہے کہ انہوں نے روس کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل دہشت گرد گروپ کے آخری سربراہ کو ہلاک کر کے اپنی زندگی کا فرض پورا کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ 'فکونٹاکٹی' پر پوسٹ ایک بیان میں چیچنیا میں دہشت گردوں کا خاتمہ اور آخری دہشت گرد کی ہلاکت چیچن حکومت اور قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
صدر قدیروف نے مزید لکھا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے انہوں نے ایک دیہی علاقے کاتارایورت میں وفاق کو مطلوب چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ان میں مسلح گروپ کا سربراہ اصلا بوٹوقایوف بھی شامل تھا۔
ادھر کرملین کے پریس سیکرٹری دیمتری بیکسوف نے کہا کہ صدر ولادی میر پوتین نے چیچین صدر کو دہشت گردوں کا صفایا کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
-
فرانس میں توہین آمیزخاکے دکھانے پراستاد کا سرقلم کرنے والے لڑکے کی چیچنیا میں تدفین
فرانس میں اکتوبر میں توہین آمیز خاکے دکھانے پر تاریخ کے ایک استاد کا سرقلم کرنے ...
بين الاقوامى -
سعودی شاہی دیوان کے مشیر کا چیچنیا میں شاندار استقبال
شہزادی ترکی بن محمد کی چیچن صدر اور وزیراعظم سے ملاقات
بين الاقوامى -
’داعش‘ نے چیچنیا میں پولیس مراکز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی
کل سوموار کو روسی قوقاز کے علاقے چیچنیا میں تین الگ الگ مقامات پر پولیس مراکز پر ...
بين الاقوامى