سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے ایک سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز ریاض ریفائنری پر ڈرون کے ذریعے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے توانائی کی عالمی رسد میں تخریب کاری کی مجرمانہ کوشش قرار دیا ہے۔
وزارت توانائی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 6 بجکر 5 منٹ پر ریاض میں آئل ریفائنری پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق اس حملے میں تیل کی رسد متاثر نہیں ہوئی۔
وزارت توانائی نے زور دیا کہ مملکت اس بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کی وارداتوں میں دشمن عناصربار بار اہم تنصیبات اور سویلین شہریوں کو اپنی بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ بنانے کا مرتکب ہو رہےہیں۔
اس طرح کی تخریب کاری راس تنورا ریفائنری اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کی کوششیں تیل کی عالمی رسد کو نشانہ بنانا اور سعودی عرب کی عالمی سلامتی کو خطرمیں ڈالتے ہوئے سعودی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔
جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
-
سلامتی کونسل:حوثی ملیشیا کے یمن میں اور سرحدپار سعودی عرب پر جارحانہ حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی شمالی گورنری مآرب میں حوثی ملیشیا کی جارحانہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب پرحملے کے لیے تیار حوثیوں کا ڈرون طیارہ اڈے پر تباہ کر دیا گیا:ویڈیو
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے یمن کے شہر عمران سے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب سمیت کئی ممالک کے ساتھ دفاعی شراکت کو وسعت دیں گے: برطانیہ
برطانیہ نے منگل کو باور کرایا ہے کہ ملک میں ابھی بھی دہشت گردی کا خطرہ بہت زیادہ ...
بين الاقوامى