یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے آج بدھ کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں مساجد کے تقدس کی پامالی سے متعلق تصاویر جاری کی ہیں۔ تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ باغیوں نے مساجد کو نشہ آور بوٹی "قات" استعمال کرنے کا اڈہ بنا دیا ہے۔
تصاویر میں حوثیوں کو متعدد مساجد کے اندر 'قات' (بوٹی) کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یمنی وزیر نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ "ایران نواز حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں مساجد کو قات تناول فرمانے کی مجلسوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ مساجد کے منبروں کو ایسی اسکرینوں میں بدل دیا گیا ہے جہاں سے حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی تقاریر نشر ہوتی رہتی ہیں۔ ان میں وہ ایران سے درآمد شدہ زہریلے افکار پھیلاتا ہے۔
١-تحولت المساجد في المناطق الخاضعة لسيطرة مليشيا الحوثي المدعومة من ايران التي تدعي زورا وبهتانا انها مسيرة قرآنية من دور للعبادة وقراءة القرآن الى مجالس لتناول القات، ومنابر المساجد الى شاشات لبث خطب عبدالملك الحوثي وهو يلقي سمومه وأفكاره الطائفية الدخيلة المستوردة من طهران pic.twitter.com/zg5YLUqXdF
— معمر الإرياني (@ERYANIM) May 4, 2021
الاریانی کے مطابق حوثی ملیشیا کی کارستانیوں کی تاریخ مساجد کو دھماکوں سے اڑانے، نفرت انگیز نعرے پھیلانے کے اڈوں میں تبدیل کرنے، مخالفین کے لیے قید خانے بنانے اور اسلحہ و گولہ بارود اکٹھا کرنے سے بھری پڑی ہے۔
یمنی وزیر اطلاعات نے زور دے کر کہا کہ حوثیوں کا اسلحے کے زور پر اپنے شدت پسند افکار کو پھیلانا ،،، یمن کی معاشرتی اور قومی مربوطیت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ مزید یہ کہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
-
یمن : اغوا شدہ خاتون فیشن ماڈل کے وکیل کو حوثی ملیشیا کی دھمکیاں
صنعاء میں یمنی وکلاء کی انجمن نے حوثی ملیشیا کی جانب سے یمنی فیشن ماڈل اور فن ...
بين الاقوامى -
مارب میں یمنی فوج اور اتحادی طیاروں کے حملوں سے حوثی ملیشیا کے ٹھکانے تباہ
یمن کے صوبے مارب کے مغرب میں الکسارہ اور المشجح کے محاذوں پر سرکاری فوج اور ایران ...
بين الاقوامى -
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے عالمی برادری کے لیے چیلنج ہیں: امارات
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے شہریوں اور تنصیبات پر ایرانی حمایت یافتہ یمنی ...
مشرق وسطی