جنگ بندی کی خلاف ورزی پراسرائیل کی لبنان کو سنگین نتائج کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے اگر لبنان نے تل ابیب کے ساتھ طے پانے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں‌ گے

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی شام کو لبنان سے دو مشتبہ افراد نے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش کی۔ در اندازی کے مرتکب اسرائیلی سرحد کے اندر داخل ہو کر کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تاہم فوج نے انہیں جوابی کارروائی میں سرحد عبور کرنے سے قبل ہی ہلاک کردیا۔

صہیونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی دراندازی یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتائج اور اس کے مضمرات کا ذمہ دار لبنان ہو گا۔ جمعہ کی شام کے واقعات کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر مارون الراس اور العدیسہ کے مقامات پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی ہے۔

ادھر لبنانی فوج نے بھی اسرائیلی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں موجود راستوں کو سیل کردیا ہے۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو لبنان کی حدود میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے تمام راستے سیل کردیے ہیں۔ لبنان نے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں‌کیا ہے جب دوسری طرف فلسطینی تنظیموں نے لبنان میں قائم نہر البارد ، البداوی، الرشیدیہ اور عین الحلوہ پناہ گزین کیمپوں کے فلسطینیوں سے اسرائیل کی سرحد پر جمع ہو کر احتجاج کی کال دی رکھی تھی۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جمعہ کی شام اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے لبنان کی سرحد پر ایک 21 سالہ شخص محمد طحان ہلاک ہوگیا۔ اس کا تعلق لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ساتھا تھا۔

قبل ازیں جمعرات کے روز لبنان کی سرحد سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے تھے۔ ان میں سے ایک سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ راکٹ حملوں کے بعد لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر اقوام متحدہ کی امن فوج نے گشت بڑھا دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں