.

سعودی عرب کی جامعات میں گریجویشن تقریبات کا دوبارہ سے آغاز کن شرائط کے ساتھ ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی جامعات اور تعلیمی مراکز میں طلبہ کے فارغ التحصیل ہونے کی تقریبات کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منظوری اس شرط کے ساتھ دی گئی ہے کہ تقریبات کے انعقاد میں جنرل ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے تیار کردہ "گریجویشن سیرمنیز پروٹوکول" کو لاگو کرنا ہو گا۔

اعلان کردہ پروٹوکول میں وہ تمام شرائط اور احتیاطی تدابیر شامل ہیں جن پر تقریبات کے منتظمین اور طلبہ کے گھر والوں کو عمل کرنا لازم ہو گا۔

پروٹوکول کی شرائط کے مطابق فارغ التحصیل طلبہ کو توکلنا ایپلی کیشن میں اپنی حالت کے مطابق ویکسین کرانا ہو گی ، طلبہ کے اہل خانہ میں 18 برس سے زیادہ کے ان افراد کو تقریب میں داخلے کی اجازت ہو گی جن کی ویکسین ہو چکی ہے، ہر طالب علم کے ساتھ صرف دو افراد کو آنے کی اجازت ہو گی، طلبہ کو اعزازات دیے جانے کے لیے علاحدہ راستہ بنایا جائے گا اور مدعو افراد کے اختلاط سے اجتناب برتا جائے گا۔

گریجویشن تقریب کا دورانیہ آدھے گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو گا۔ تقریب کے تمام شرکاء کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی کرنا ہو گی۔