جدہ اسلامی بندر گاہ کے راستے کیپٹاگون کی 87 لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں زکات، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامی بندر گاہ پر بڑی تعداد میں نشہ آور کیپٹاگون گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ (8735000) گولیاں کوکو کے پیکٹس کی کھیپ کے اندر چھپائی گئی تھیں۔

اتھارٹی کے مطابق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دینے کے بعد انسداد منشیات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ساتھ رابطہ کاری سے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کھیپ مذکورہ افراد نے منگوائی تھی۔

Advertisement

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ مملکت کے تمام زمینی ، سمندری اور فضائی سرحدی راستوں اور گزر گاہوں پر کڑی نظر رکھتی ہے تا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں