.

ابوظبی کے ولی عہد کی بشارالاسد سے شام کی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام اور مشرق وسطیٰ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

امارات نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم) کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے بیچ ہونے والی بات چیت میں حل طلب مسائل اور مشترکہ مفادات پر بات چیت کی گئی۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ شام میں چند سال قبل عوامی بغاوت کو طاقت کے ذریعے کچلے جانے کے بعد عرب ممالک نے صدر بشارالاسد کے ساتھ تعلقات ختم کردیے تھے، تاہم حالیہ عرصے کے دوران اس حوالے سے پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ چند روز قبل اردن نے شام کے ساتھ کاروباری اور سیاحتی تعلقات بحال کرے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی گذرگاہ کھول دی تھی۔

امارات کے ولی عہد کی طرف سے شامی صدر سے ٹیلیفون پر بات چیت کو بھی اہم پیش رفت کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔