جوہری ایران

سعودی عرب اور برازیل کا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کل جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے برازیلی ہم منصب کارلوس البرٹو فرانسا کے ساتھ ملاقات میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام اور تہران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کو ناکام بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے کہا کہ ان کی ملاقاتوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے یمن کے بحران کے خاتمے اور جنگ کے شکار ملک میں جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے مملکت کے اقدام پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر نے جو برازیل کے دورے پر ہیں فرانسا کے ساتھ خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے قیام، مشرق وسطیٰ کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے برازیل کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں