سعودی عرب میں ریلی چیمپیئن مشاعل العبیدان نے حائل ریلی میں T3 کیٹیگری میں دوسری اور جنرل سٹینڈنگ میں بارہویں پوزیشن حاصل کرکے مملکت کا نام روشن کیا ہے۔ مشاعل کی شرکت کا مقصد تربیت اور عمومی تیاری ہے تاکہ وہ 2021 داکار ریلی میں بھرپور طریقے سے شرکت کرسکے جو ایک ماہ سے بھی کم وقت میں منعقد ہو رہی ہے۔
دلچسپ ریسنگ سے بھرے 4 دن
ریلی کی ڈرائیور مشاعل العبیدان نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ میں فاتح ہوں یا نہیں، میں اس ریس سے بھرپور لطف اندوز ہوئی۔ میں اپنے ملک کی سرزمین پر حائل ریلی میں شرکت کرکے بہت خوش ہوں۔ الحمد للہ میں نے دوسرا مقام حاصل کیا اور یہ سفر 4 دن ریسوں کے مقابلوں سے بھرپور گذرا۔ علاقہ بہت مختلف اور خاص تھا اور ہمیں اس سے پہلے سڑک کی تفصیلات معلوم نہیں تھیں جب کہ ہم اسے ریس کے دوران دریافت کرتےاور ساتھ ہی تفریح بھی ہوجاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ریلی ریس سے صبر اور حکمت عملی سیکھی۔اس دنیا میں کافی عرصہ پہلے داخل ہوئی تھی۔ میرے نقطہ نظر سے ریسنگ نہ صرف ایک ایڈونچر اور رفتار ہے بلکہ چیلنج اور عمدگی کی دنیا ہے۔
عالمی چیمپئن شپ میں مقابلہ کریں
مشاعل العبیدان نے کہا کہ میں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تاکہ اس عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ داکار ریلی کی تیاری بھی کی جائے۔داکار ریلی دنیا کی سب سے مشکل ریلی ہے۔ اس کی مشکل کی وجہ سے صرف 50 فیصد شرکا ریس مکمل کرتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ دنیا بھر میں ریلیوں کے میدان میں اپنی قابلیت ثابت کروں۔
اسی تناظر میں "مشاعل العبیدان" نے "انسٹاگرام" پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ورلڈ کراس کنٹری چیمپئن شپ کے آخری راؤنڈ حائل انٹرنیشنل ریلی میں T3 کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کی مختلف تصاویر شائع کیں۔ اس نے اس کامیابی کے لیے اللہ کا شکر ادا کیا اور ریلی کے لیے حمایت پر شہزادہ خالد بن سلطان الفیصل کا شکریہ ادا کیا۔
مشاعل العبیدان کون ہیں؟
مشاعل العبیدان ڈرٹ بائیک کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔انہوں نے امریکا سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ "اسٹریٹ بائیک" اور "ڈرٹ بائیک" کی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نےچند سال قبل اس ریلی میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ العبیدان نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ’مشرقی رالی‘ میں پہلی بار حصہ لیا۔ اس کے بعد وہ مملکت میں کئی ایسی کار ریسوں کے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں جن میں داکار الریاض اور حائل دا کار ریلیاں شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مشاعل العبیدان نے اپنا نام یورپ میں "عالمی ریلی" میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی اور خلیجی لڑکی کے طور پر درج کرایا۔اس نے کئی ماہ قبل باخا آراگوان ریلی اسپین میں شرکت کی تھی۔
-
مشاعل العبیدان : کار ریلیوں کی ڈرائیور باہمّت سعودی خاتون
سعودی نوجوان خاتون مشاعل العبیدان نے 2017ء میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔ اس کے بعد ...
مشرق وسطی -
سعودی خاتون ڈرائیورنے ہنگری میں صحرائی کار ریلی میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی
سعودی عرب کی ایک خاتون ڈرائیور دانیہ عقیل نے ہنگری میں منعقدہ کراس کنٹری ریلی ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: ڈاکار ریلی میں زخمی ہونے والا فرانسیسی ڈرائیور جانبر نہ رہ سکا
سعودی عرب میں ہونے والی ڈاکار ریلی کے ساتویں راؤنڈ کے دوران حادثے سے زخمی ہونے ...
بين الاقوامى