سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 2021 کے دوران 190 ملین سے زائد نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کا انکشاف کیا ہے جن میں سے زیادہ تر کیپٹاگون گولیاں تھیں۔
اتھارٹی نے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی سے تقریباً 37,000 کلو گرام منشیات جس میں چرس، ہیروئن، کوکین، قات اور دیگر ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اس کے علاوہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 234,000 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 4,155 لیٹر شراب ضبط کی گئی۔
اتھارٹی نے تجارتی دھوکہ دہی اور جعلسازی کے رجحان کو روکنے کے لیے درآمدات پر کنٹرول سخت کرنے کے لیے کسٹم آؤٹ لیٹس کے ذریعے اپنی کوششوں میں 3.9 ملین سے زائد جعلی اشیاء ضبط کرنے کا اعلان کیا۔
یہ کارروائی 41 کسٹم بندرگاہوں میں کام کرنے والی ٹیموں کی اعلیٰ کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کے لیے جدید آلات، "سنیفر ڈاگز" اور دیگر طریقے استعمال کیے گئے۔
-
سعودی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، کیپٹاگون کی ڈیڑھ ملین گولیاں ضبط
جدہ اسلامک پورٹ پر سعودی زکوٰۃ، ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے منشیات کی اسمگلنگ کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے لبنان سےآنے والی نشہ آورکیپٹاگون کی ایک کروڑ40 لاکھ گولیاں ضبط کرلیں
سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے انسدادِ منشیات نے لبنان سے اسمگل کرکے لائی جانے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں لبنان سے سمگل کردہ منشیات ضبطی کی تفصیلات جاری
سعودی عرب میں کسٹمز حکام اور ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات نے ایک مشترکہ ...
مشرق وسطی