خدمات کی فراہمی کے تمام مقامات پر سیکورٹی کیمروں کی موجودگی اور چوری اور لوٹ مار کی کارروائیوں پر سخت سزاؤں کے باوجود یہ اقدامات بعض افراد کو دن دیہاڑے گاڑی چوری کرنے سے نہ روک سکے۔
اس بات کی تائید ایک زیر گردش وڈیو کلپ نے کی جس میں الشرقیہ صوبے میں ایک پنکچر کی دکان سے بعض افراد گاڑی کو اُس کے مالک کے سامنے لے اڑتے نظر آئے۔
ادھر الشرقیہ صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان کے بیان کے مطابق بقیق ضلع کی پولیس نے 3 شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے جنہوں نے گاڑیوں کے پنکچر کی ایک دکان سے گاڑی چرا لی تھی۔
ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ افراد گاڑیاں چرا کر ان کے پرزے کھول کر فروخت کرنے کے جرم کا ارتکاب کرتے تھے۔ علاوہ ازیں ان افراد کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئیں۔ تینوں سعودی شہریوں کو استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
-
سعودی عرب : الباحہ کے ضلع بنو حسن میں خوب صورت قدرتی فن پارہ
سعودی عرب کے جنوب میں واقع ضلع بنو حسن کے پہاڑوں پر برسنے والی بارش نے ایک ایسا ...
مشرق وسطی -
پتھر کے قلعوں کے لیے مشہور سعودی عرب کا شہر
سعودی عرب کے جنوب میں الحشر کے پہاڑی علاقے کے دیہات میں ایسے کئی قلعے موجود ہیں جو ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں سوشل سکیورٹی کور کے لیے ملازم کی اہلیت کی شرائط
سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے ملازمین کے لیے ہجری سال 1443 ...
بين الاقوامى