مصر، یواے ای اور اسرائیل کے درمیان شرم الشیخ میں سہ فریقی سربراہ مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر، اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے رہ نماؤں نے منگل کے روز بحیرہ احمر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ملاقات کی ہے۔مصرکاکہنا ہے کہ اس سہ فریقی سربراہ اجلاس میں توانائی کی منڈیوں اورغذائی تحفظ ایسے موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نےابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اوراسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی میزبانی کی ہے۔متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان معمول کے تعلقات استوار ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا سہ فریقی سربراہ اجلاس ہے۔

مصری صدارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تینوں رہ نماؤں نے توانائی کی منڈیوں کے استحکام اورغذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امور پربھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

بینیٹ کے دفترسے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رہ نماؤں نے دنیا اور خطے میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تینوں ممالک کے درمیان تعلقات اور انھیں ہر سطح پر مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں