دنیا میں قرآن کی آواز پہنچانے والی’مقراۃ الحرمین‘سروس، لاکھوں لوگ مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے ذیلی شعبے ہدایات و رہ نمائی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ان خدمات میں الیکٹرانک "مقراۃ الحرمین الشریفین " بھی شامل ہے،جس کی آواز دنیا کے کونے کونے میں گونج رہی ہے۔ مقراۃ الحرمین سروس کا مقصد قرآن پاک سمجھنا اوراس کی درست طریقے سے تلاوت سیکھنا ہے۔ مقراۃ الحرمین کے ذریعے ماہر سند یافتہ اساتذہ کے ہاتھوں قرآن پاک سیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔

صدارت عامہ کے شعبہ قرآن و کتب کے ڈائریکٹر جنرل غازی الذبیانی نےکہا کہ "مقراۃ الحرمین" سروس صوتی اور بصری رابطے کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت اور اس کی تعلیم کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ایک منفرد سروس ہے جو چوبیس گھنٹے دنیا کے تمام حصوں تک لاکھوں مردو خواتین کو اور قرآن سیکھنے والوں کی مدد کرتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ مقراۃ کے قرا حضرات کا انتخاب مقامی باشندوں سے کیا جاتا ہے۔ ان کے چناؤ کے لیےان کی کتاب اللہ کی تدریس کی اہلیت جانچی جاتی ہے۔ اس وقت حرم شریف میں ’29‘ قاری اور قاریات یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں