مسجد حرام کی چھت نمازیوں کے استقبال کے لیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام کی چھت پر نمازکے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ مسجد حرام کی چھت پر نماز کی تیاری کے احکامات حرمین پریزیڈینسی کے سربراہ ڈاکٹر الشیخ عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے دیئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد حرام کی چھت نمازیوں اور معتمرین کے لیے کھول دی جائے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی چھت پر نماز کےلیے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ مطاف کی تمام بالکونیوں عمرہ زائرین اور ان کے پیچھے کی بالکونیوں کو نمازیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ماہ صیام کے دوران مسجد حرام کی چھت پر نمازیوں کے ھجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 330 رضا کاروں پرمشتمل عملہ بھی موجود ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سیڑھیوں کی آپریشنل حیثیت، الیکٹرک لفٹوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ صوتی نظام بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

مسجد حرام کی چھت پرنمازیوں کے لیے قرآن پاک کے نسخے بھی رکھے گئے ہیں جب کہ حفظ قرآن اور دینی دروس کا بھی اہتمام ہوگا۔

خیال رہے کہ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے رمضان المبارک کے آغاز مین مسجد حرام میں داخلے کے لیے 48 دروازے مختص کیےتھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں