صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں اپنی خدمات کو ایک مربوط سروس سسٹم کے ذریعے تیز کر دیا جو چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔
اس ضمن میں صدارت عامہ نے حرمین شریفین میں آنے والے نمازیوں اور معتمرین روزہ داروں کو رمضان المبارک کے پہلے 15 دنوں میں بارہ ملین لیٹر آب زم زم فراہم کیا۔
اس دوران مسجد حرام میں 40 لیٹر کی گنجائش والے 25 ہزار کولر فراہم کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر زائرین اور روزہ داروں میں زم زم کی چار ملین بوتلیں فراہم کی گئی ہیں۔
صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر مسجد حرام میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حرمین شریفین میں عبادت کے لیےآنے والے زائرین کو زیادہ سےزیادہ سہولیات کی فراہمی اور آب زم زم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تاکہ زائرین اور معتمرین سہولت کے ساتھ اپنی عبادت پر توجہ دے سکیں۔