سعودی عرب میں ریاض پولیس نے بیوی اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کے ذریعے شدید زخمی کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون خانہ کو اس بری طرح پیٹا گیا کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں ضرب نہ لگی ہو۔
ریاض پولیس نے مقامی شہری کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔ الزام ثابت ہونے پراس کے خلاف گھریلو تشدد پر مقرر سزا نافذ کی جائے گی۔