اسرائیلی داخلہ سیکورٹی کے ادارے شاباک نے کل پیر کے روز ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فیس بک پر فرضی اکاؤنٹ کے ذریعے اسرائیلیوں کو بھرتی کر رہا ہے۔ اس کا مقصد اپنے مفاد کے واسطے معلومات اکٹھا کرنا اور اسرائیل کو نقصان پہنچانا ہے۔
اس سے قبل تل ابیب نے بتایا تھا کہ اریان نے ترکی میں اسرائیل کے ایک سفارت کار کے قتل کی منصوبہ بندی کی ہے۔
شاباک کے مطابق فیس بک پر مذکورہ فرضی اکاؤنٹ کینیڈا کی ایک یہودی نوجوان خاتون سارہ بائبی کے نام سے کام کر رہا ہے۔ ایسا ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ خاتون اسرائیل میں بعض افراد کے ساتھ رابطے میں ہے۔ درحقیقت یہ فرضی اکاؤنٹ ایک ایرانی کارندے کے متعلق ہے جو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو اسرائیلیوں کے قریب آنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
شاباک ادارے کے مطابق اس فرضی اکاؤنٹ کے صارف نے اپنے شکاروں کے ساتھ رومانوی جذبات کا کھیل کھیلا اور انہیں اپنے جال میں پھنسایا۔
شاباک نے واضح کیا کہ اس اکاؤنٹ کو چلانے والے ایرانی ایجنٹ نے خود کو کاروباری سرگرمیوں سے متعلق ظاہر کیا تا کہ اپنی اصل شناخت پر پردہ ڈال سکے۔ اس نے اپنے بھرتی کیے گئے افراد کو مختلف مشن سونپے۔
اکاؤنٹ چلانے والے نے اسرائیل اور روس کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے لوگوں کی اس بات پر حوصلہ افزائی کی گئی کہ یوکرین میں جنگ کے تناظر میں روسی صدر ولادی میر پوتین پر کڑی تنقید کی جائے۔
ادھر اسرائیل نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر بتایا تھا کہ اس نے جرمنی میں ایک امریکی جنرل، فرانس میں ایک صحافی اور ترکی میں ایک اسرائیلی سفارت کار کو ہلاک کرنے کے حوالے سے ایرانی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
اسرائیلی بیان کے مطابق ان کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا حکم اور منظوری ایرانی نظام میں اعلی کمان نے دی تھی۔ ان منصوبوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کے عناصر کو عمل درامد کرنا تھا۔
-
ایرانی سائبر حملوں کے خلاف اسرائیل کا "سائبرآئرن ڈوم" کا منصوبہ
اسرائیلی حکومت نے پیرکے روز ہیکنگ حملوں میں اضافے کے بعد ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں ...
مشرق وسطی -
جو بائیڈن جون میں اسرائیل اور رام اللہ کا دورہ کر سکتے ہیں: رپورٹ
امریکی صدر جو بائیڈن رواں سال جون میں ممکنہ طور پر اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ یہ بات ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے لافروف کے ہٹلرسے متعلق بیان کو’ناقابل معافی‘ قراردے دیا،روسی سفیرطلب
اسرائیل نے پیر کے روز روسی وزیرخارجہ سرگئی لافروف کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں ...
بين الاقوامى