سعودی عرب : حجاج کو خدمات کی انجام دہی پر مامور کمپنی کے دواہم ذمہ دار برطرف
برطرفی کا فیصلہ وزارت حج نے کوتاہی برتنے پر کیا ہے
سعودی وزارت حج نے جاری حج سیزن کے لیے حجاج کو خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار کمپنیوں میں سے ایک کے چیف ایگزیکٹو کے علاوہ ایک اور اہم ذمہ دار کو برطرف کر دیا ہے۔ دونوں ذمہ داروں کی یہ برطرفی کمپنی کی طرف سے حجاج کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی برتنے کی بنیاد پر ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کے روز کی گئی ان برطرفیوں کے بارے میں رپورٹ کیا ہے کہ سعودی وزارت حج نے یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ کیا ہے اور اس سلسلے میں بنیاد وزارت حج و عمرہ کی فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی رپورٹس بنی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان دو برطرف کیے گئے کمپنی عہدے داروں کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ اسلام کے ایک کلیدی رکن حج کے مناسک کی ادائیگی آج شروع ہو گئی ہے ۔ دنیا بھر سے آئے دس لاکھ حجاج یہ سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
حج سیزن کے لیے قائم کردہ کمپنیوں اور نجی شعبے کی کمپنیوں کی خدمات کی غیر معمولی اہمیت ہے۔ ان کی کوتاہی کی وجہ سے حجاج کے لیے پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔ اس لیے سعودی وزارت حج ان کمپنیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے ہمہ وقت اپنی فیلڈ ٹیموں کو فعال رکھتی ہے۔
وزارت حج کی فیلڈ میں موجود ٹیمیں ان کمپنیوں کی کارکردگی اور معیار کو قریب سے دیکھتی ہیں۔ جن کی بیاد پر جہاں جہاں ضرورت ہو توجہ دلائی جاتی اور کارروائی کی جاتی ہے۔
-
سعودی عرب کے مہمان تین سو معذورعازمین حج جدہ پہنچ گئے
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سےایک سال قبل شروع کیے گئے معذور افراد کے حج ...
حج -
سعودی عرب میں حجاج کی نقل وحرکت کے روح پرور مناظر کی پانچ سو فٹ کی اونچائی سے عکس بند
سعوی پریس ایجسی کی فضائی منظر کو فلمبند کرنے کی ذمہ دار ایک رپورٹنگ ٹیم نے حجاج ...
حج -
جدہ اور طائف میں 49 ہزار عازمین حج کی طبی معاونت اور علاج
سعودی عرب کی وزارت صحت نے ذی القعدہ کے مہینے کے پہلے دن سے کل تک 49,439 عازمین کو ...
حج