سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے ایک مصری خاتون کو اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی پر حراست میں لے لیا ہے۔ مشتبہ ویڈیو میں اسے اخلاق باختہ اور جنسی اشاروں میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شرطة منطقة الرياض تقبض على مقيمة ظهرت في بثّ تتحدث مع أخرى بمضامين وإيحاءات جنسية من شأنها المساس بالآداب العامة. pic.twitter.com/UfWaernDc0
— الأمن العام (@security_gov) July 25, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک ویڈیو نشر کی جس میں اس نے غیر اخلاقی انداز میں بات کی ہے۔ گرفتار خاتون کو پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔