شاہ عبداللہ کا علاقے کے اقتصادی منصوبوں میں فلسطینیوں کو شریک کرنے پر زور

جوبائیڈن کے دورے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردن کے شاہ عبداللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے میں امکانی اقتصادی منصوبوں کا لازمی حصہ ہوں گے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز یائر لیپڈ سے ملاقات میں کہی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے مشترق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے بعد اردن کے شاہ عبداللہ اور اسرائیلی وزیر اعظم لپیڈ کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

جوبائیڈن کے دورے کے حوالے سے خطے میں اقتصادی اور دفاعی تعاون کے علاوہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نارملائزیشن اہم موضوعات تھے۔ شاہ عبداللہ نے کہا ' فلسطینیوں کو امریکی سپانسرڈ اقتصادی منصوبوں کا حصہ ہونا چاہیے۔ '

تاہم انہوں نے ابھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ امریکی صدر اور امریکہ کی طرف سے خطے کے لیے دی گئی رہنمائی میں شامل تھا کہ فلسطینیوں کو اس پراسس کا حصہ بنایا جائے یا شاہ عبد اللہ کی یہ آپنی سوچ ہے۔

صدر جووبائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران فلسطینی ریاست کے قیام کو بھی بعض عرب رہنماوں کی طرف سے امن کی خاطر لازمی قرار دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں