متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشیں، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

امارات کے نائب صدر شیخ محمد کا ہوٹلوں کو خالی کمرے متاثرہ خاندانوں کے کھولنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری نجی اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔

بدھ کے روز شمالی ریاست میں شدید بارشوں کے سبب شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے سبب کئی شہریوں کو اپنے گھر کرنا پڑے۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے فجیرہ کے تمام ہوٹلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو اپنے خالی کمروں میں پناہ دیں۔

اس کے علاوہ شیخ محمد نے امارات کی وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو بھی ہدایت جاری کی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے عارضی شیلٹرز قائم کئے جائیں۔

یو اے ای کی کابینہ نے بدھ کی رات کو ایک اجلاس میں وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سہیل المزروعی کی صدارت میں ایمرجنسی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جو فجیرہ میں تمام معاملات کی نگرانی کرے گی۔

جمیرہ میں آج جمعرات کو بھی بارش جاری رہنے کا قوی امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں