انسانوں سے سونگھنے کی زیادہ صلاحیت کی وجہ سے جاسوس کتے کامیاب
پانچ برسوں میں دبئی کسٹم حکام نے جاسوس کتوں کی مدد سے 84 کامیاب کارروائیں کیں
انسانوں کے مقابلے میں ہزاروں گنا زیادہ سونگھنے کی حس رکھنے کی وجہ سے کتے کسٹم حکام دبئی کے یونٹ کے 9 غیر معمولی طور پر کامیابی دکھا رہا ہے۔ 'کے 9 ' یونٹ کی مدد سے کسٹم حکام متحدہ عرب امارات کی سرحدوں پر غیرقانونی منشیات سمگلنگ اور دھماکہ مواد پکڑنے میں زیادہ کامیاب ہیں۔ اس امر کا اظہار کسٹم کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کسٹمز کی ٹیم میں سپرنگرز ، سپا نئیلز ، جرمن شیفرڈز میلنئیز اور لیبریڈرز نے حالیہ پانچ برسوں کے دوران منشیات سمگلنگ روکنے اور ضبط کرنے میں 84 بار کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
دبئی کسٹمز 'کے 9 'میں بطور ڈائریکٹر ٹیکنیکل سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کام کرنے والے عادل السویدی نے العربیہ کو بتایا 'کے 9' نے سمگلرز اور دھماکہ خیز مواد لانے کی کوششوں کو ناکام بنانے میں امارات کی بندرگاہوں اور زمینی سرحدات کے علاوہ ائیر پورتس پر بھی اہم کر دار ادا کیا ہے۔
مختلف اقسام کے یہ کتے سونگھنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں، یہ کام کے اعتبار سے زیادہ کارآمد اور بہت زیادہ وفادار ہونے کی وجہ سے ایک بے پایاں اثاثہ ہیں۔
اس لیے ان کی مدد سے 308020 کی تعداد میں منشیات کیپتا غون کی گولیاں پکڑیں۔ یہ کامیابی دیرہ وارفیج میں ملی۔ کیپتاغون کی یہ گولیاں لکڑی کے فرش کے نیچے چھپائی گئی تھیں۔ ایک اور کامیاب کارروائی جبل علی میں کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران کیپتا غون کی گولیاں ، حشیش و دیگر اقسام کی منشیات ضبط کی گئیں۔
اس میں سنیفر کتوں نے بھی پھلوں چھپا کر لائی جانے والی منشیات پکڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ سب اپنی سونگھنے کی غیر معمولی صلاحیت استعمال کر کے منشیات اور دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلا لیتے ہیں۔ ان کی سونگھنے کی صلاحیت ہزاروں گنا زیادہ ہے۔