سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے محکمہ ٹریفک نے اتوار کی شام ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام یمامہ یونیورسٹی کے قریب ایک پل سے کار کے گرنے کے باعث پیش آیا۔ تیز رفتار کار اپنے ٹریک سے ہٹنے کے بعد پل سے نیچے ایک اور کار پرجا گری۔
ٹریفک حکام نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ریاض کے علاقے میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی اپنی لین سے ہٹ کریمامہ یونیورسٹی پل سے نیچے شاہ فہد روڈ سے گذرنے والی ایک کار پرجا گری۔
باشر مرور منطقة الرياض يوم الخميس 1444/3/10هـ حادث انحراف مركبة عن مسارها وسقوطها من فوق جسر جامعة اليمامة على طريق الملك فهد على مركبة أخرى، نتج عنه وفاة وإصابتين متوسطة نقلت إلى المستشفى لتلقي الرعاية الطبية اللازمة.#المرور_السعودي
— المرور السعودي (@eMoroor) October 9, 2022
حکام کا کہناہے کہ حادثے کے نتیجے میں شہری جاں بحق اور دو کو معمولی درجے کے زخم آئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
📌مقطع لحادث شنيع شمال الرياض يوم الخميس، كان سببه السرعة وسقطت السيارة الجيب من الكوبري على سيارة أخرى كانت مارة عبر طريق الملك فهد وتوفي سائقها .
— كل شي عن الرياض (@all_alriyadh) October 8, 2022
دعواتكم له بالرحمة pic.twitter.com/jXLEGVcSQw
قبل ازیں جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ریاض کے شمال میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں کنگ فہد روڈ سے گزرنے والی دوسری کار پر پل کے اوپر سے جیپ کے گرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
-
سعودیہ میں ریلوے نیٹ ورکس کو جوڑنے والے ’’ القطارات‘‘ منصوبے کا اعلان
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے ایسٹرن ریلوے نیٹ ورک، ناردرن ریلوے نیٹ ورک اور ...
مشرق وسطی -
جانئے سعودی عرب کے شہروں میں سب سے کم اور زیادہ درجہ حرارت کہاں رہا
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اتوار 9 اکتوبر کو مملکت کے مختلف شہروں میں ...
مشرق وسطی -
بزرگ خاتون کو سڑک پار کرانے پر سعودی نوجوان کی سوشل میڈیا پر پذیرائی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو سعودی شہریوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل گئی۔ اس ویڈیو ...
مشرق وسطی