اردن کے ایک مشہور یو ٹیوبر ناجی القاق اپنی براہ راست نشریات کے دوران جب وہ ’انتو الامان‘ مہم کے تحت یونیورسٹی کے یتیم طلبا کے لیے فنڈ ریزنگ مہم چلا رہے تھے تو انہیں ملکہ رانیہ العبداللہ کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی۔ یہ فون القاق کے لیے حیران کن اور ناقابل یقین تھا۔
کال کے دوران ملکہ رانیہ نے عطیات جمع کرنے کی کوششوں پر یو ٹیوبرز اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کی یہ لائیو کال ایک ویڈیو کی شکل میں یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
الملكة رانيا تفاجئ يوتيوبر أردني يجمع تبرعات للأيتام على الهواء مباشرة
— العربية الأردن (@AlarabiyaJordan) October 10, 2022
تابع #العربية_الأردن pic.twitter.com/zMUP0BJBIH
کال ختم ہونے سےقبل ناجی القاق نے ملکہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کو بتایا کہ ملکہ معظمہ نے یتیموں کے لیے عطیات جمع کرنے کی ان کی مہم کو سراہا ہے۔
3 ہزار سے زائد عطیہ دہندگان
یہ بات قابل ذکر ہے کہ "انتو الامان" مہم میں عطیات جمع کرنے کے لیے وقف کردہ براہ راست نشریات کی تعداد 43 گھنٹے سے زیادہ تھی۔ عطیہ دہندگان کی تعداد 3,483 تک پہنچ گئی، جب کہ مستفید ہونے والوں کی تعداد 43 طلباء پر مشتمل ہے۔ عطیہ دہندگان کی طرف سے براہ راست فراہم کردہ کل رقم 8,6750,549 اردنی دینار تھی۔