صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی مسجد حرام میں سروسز کی فراہمی اور ماحولیاتی تحفظ کی ذمہ دار ایجنسی نے حرم مکی سعی اور خانہ کعبہ کےطواف کے دوران معمر افراد اور معذور افراد کو لے جانے کے لیے ایک الیکٹرک لوکوموٹیو متعارف کرایا ہے۔
الیکٹرک لوکوموٹیو کی لمبائی 2.98 میٹر اور چوڑائی 1 میٹر ہے اور یہ 8 ڈرائی بیٹریوں سے چلتا ہے جو بین الاقوامی حفاظتی معیارات سے ہم آہنگ ہے۔ اس کی آپریٹنگ صلاحیت 30 کلومیٹر تک ہے۔
یہ لوکوموٹیو فرنٹ سینسرز کے نظام سے لیس ہے تاکہ لین میں گزرنے کے دوران تصادم کو روکا جا سکے، کسی بھی ہجوم والے ماحول میں رفتار کو کنٹرول کیا جا سکے اور دروازے کھولتے وقت خود کار طریقے سے رکنے اور حرکت نہ کرنے کے لیے دوسرے سینسر نصب ہیں۔ یہ سینسر ہائی ٹیک سٹیئرنگ وہیل کو کنٹرول ہوتے ہیں۔
سروسز ایجنسی نے وضاحت کی کہ الیکٹرک لوکوموٹو فائبر گلاس سے بنایا گیا ہے، جو جدید طریقے سے حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات سے ہم آہنگ ہے۔
مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی دروازوں کی اونچائی کے مطابق تیار کردہ لوکوموٹو ڈرائیور کے علاوہ سات افراد کو تنگ جگہوں سے بچنے کے لیے خود کو 380 ڈگری کے زاویے پرگھمانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
سعودی آرٹسٹ شمس الزھرانی کے قطر’ورلڈ کپ ٹاور‘ پر پینٹنگ کے چرچے
بچپن سے ہی فن سے محبت کی وجہ سے سعودی آرٹسٹ شمس الزہرانی نے مصوری کے اپنے شوق کو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں تفریحی فیسٹول ریاض سیزن 2022 کا اعلان
سیزن کو ’’ خیالوں سے بالا تر‘‘ کا نام دیا گیا، 21 اکتوبر کو شروع ہوگا
مشرق وسطی -
سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کی برطانوی ہم منصب سے فوجی اور دفاعی تعاون پر بات چیت
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کے روز اپنے برطانوی ہم منصب بن ...
مشرق وسطی