سعودی عرب میں لاپتا ہونے والی بچی کئی روز بعد بہ خیریت بازیاب

اغوا کاروں نے بچی کا حلیہ بدلنے کے لیے اس کے بال کاٹ ڈالے،سکیورٹی الرٹ اور سوشل میڈیا پرخبر پھیلنے پربچی کوحرم مکی کے پاس چھوڑ دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں مکہ معظمہ سے گذشتہ چند روز قبل لاپتا ہونے والی پانچ سالہ بچی بازیاب ہوگئی ہے۔

حرم مکی کے قریب سے لاپتا ہونے والی بچی کی گم شدگی کی خبر سوشل میڈیا پرپھیلنے کےبعد اس پرسخت تشویش اورصدمے کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

تاہم مقدس دارالحکومت میں سکیورٹی سروسز نے اسے کل منگل کی صبح ڈھونڈ نکالا۔ بچی اس کے والدین کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی خیریت سے ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رتیل اسعد گذشتہ ہفتے کے روز رات 11:30 الشوقیہ واک پر چلتے ہوئے غائب ہوگئی تھیں۔

اس کی والدہ نے تصدیق کی کہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جنہوں نے اس کا حلیہ بدلنے کے لیے اس کے بال کاٹ ڈالے۔

سکیورٹی اور مقبول الرٹ

اور جب انہیں معلوم ہوا کہ وہاں ایک سکیورٹی الرٹ اور بچی کی گم شدگی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے تو اغوا کار بچی کو حرم مکی میں چھوڑ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچی ناواقف لوگوں کے ساتھ رہنے اور رو رو کر تھک چکی تھی۔ وہ گھرآتے ہی سو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لاپتہ ہونے کے بعد خاندان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کو اغوا کے بعد اس ٹھکانے کا علم نہیں جہاں اسے رکھا گیا اور نہ ہی وہ اغوا کاروں کو جانتی ہے تاہم پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی اغوا کاروں کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں