سعودی عرب: کاروں کے شوروم میں لگژری کار نذر آتش کرنیوالے 10 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کاروں کے شوروم میں لگژری کار کو جلا ڈالا گیا۔ اس حوالے سے بصری مواد کے سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد ریاض پولیس نے اعلان کیا کہ آگ لگانے والے 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 9 سعودی شہری اور ایک نقل مکانی کرنے والے قبائل میں سے ہے۔ انہوں نے کار کو آگ لگانے کے علاوہ شوروم میں فائرنگ بھی کی تھی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

"ٹویٹر" پر پبلک سکیورٹی اکاؤنٹ سے شائع ہونے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرقی ریجن کی پولیس کے ساتھ مل کر ایک دوسرے شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

معلوم ہوا کہ یہ واقعہ منشیات کی سمگلنگ میں ان کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پیش آیا۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ دیگر مشتبہ افراد کی شناخت ہو گئی ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے بھی کوشش جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں