گیس سلنڈر پھٹنے سے 10 جاںبحق 30 زخمی ۔ کئی گھر اور پانچ گاڑیاں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

رہاشی علاقے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے دس افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ گیس سلنڈر پھٹنے کا یہ خوفناک واقعہ عراقی شہر سلیمانیہ میں جمرات کے روز سامنے آیا ہے۔

سلیمانیہ کے گورنر حقال ابو بکر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 13 افراد ابھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ گورنر نے اس واقعے پر تین روز ہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

شہری دفاع کے کے آگ بجھانے والے کارکنوں نے آگ کے پورے علاقے میں پھیلنے کو روک لیا ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں کئی مکان اور کم از کم پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

پولیس افسروں کے مطابق تین گھر تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔ ان میں سے ایک گھر کے اوپر گیس سلنڈر رکھا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے یہ اچانک تباہی ہو گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں