خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کو آذربائیجان کے صدر عزت ماٰب صدر الہام حیدر علیوف کی طرف سے تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔
اس خط میں سعودی عرب اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے عوام اور مختلف شعبوں کی سطح پر تعلقات کو بڑھانے کی بات کی گئی۔
یہ پیغام وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے وزارت کے دفتر میں مملکت میں آذربائیجان کے سفیر شاہین عبداللیف سے وصول کیا۔
انہوں نے اپنے دفتر میں آذری سفیر کا استقبال کیا۔ دونوں کی ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔