سعودی عرب کے ریاض میں شاہ فہد روڈ پر واقع ھدب ٹاور پر ایک سعودی آرٹسٹ نے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کی سب سے بڑی وال پینٹنگ کا ایک دیو قامت مجسمہ تیار کیا ہے جسے عوام کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ اپنی نوعیت کی پہلی وال پینٹنگ ہے جسے عوامی حلقوں کی طرف سے بھرپور سراہا گیا۔ وال پینٹنگ کی اونچائی 120 مربع میٹرہے جب کہ دیوار کا حجم 1220 مربع میٹرہے۔
سعودی آرٹسٹ محمد العمار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے اس دیوار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری وال پینٹنگ سعودی عرب کے لافانی رہ نما شاہ عبدالعزیز آل سعود کی دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ ہے۔"
انہوں نے کہا کہ پہلی نظر پڑتے ہی پینٹنگ دیکھنے والوں کے دل موہ لیتی ہے۔ پینٹنگ کی خصوصیات کی ظاہری شکل کوپسند کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ کو اس کے سائز اور تخلیقی درستگی کی وجہ سےبھی پسند کیا جا رہا ہے۔
دیواروں کی ڈرائنگ
آرٹسٹ العمار نے‘العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سےبات کرتے ہوئے کہا کہ " وال پینٹنگ کا فن ایک ایسا ہنر ہے جو میں نے بچپن سےسیکھ لیا تھا جب میں نے محسوس کیا کہ اس میدان میں مجھے دلچسپی ہے تو میں نے اس پر مزید توجہ دے دی اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے لگ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بڑی دیواروں پر پینٹنگ کا خواب دیکھا۔ ٹاور پر پینٹنگ سے یہ خواب پورا ہوا۔ میں اس کے ذریعے ایک تخلیقی آرٹ ورک میں کامیاب ہوگیا۔
دیواروں کے فن سے اپنی محبت کے راز کے بارے میں انہوں نے کہا "یہ آرٹ آرٹ کی بہترین اقسام میں سے ایک ہے جس کے ناظرین کی تعداد زیادہ ہے۔ یہ آرٹ نہ صرف نوجوانوں میں پسند کیا جاتا ہے بلکہ بزرگوں میں بھی مقبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بانی کی تصویر والی پینٹنگ سعودی عرب کی دانشمندانہ قیادت میں طاقت کا اظہار کرتی ہے اور شہریوں کے حوصلے اور ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔
-
سعودی عرب: ملزم نے کار میں موجود ایک شخص کو زندہ جلا دیا
سعودی عرب میں ایک کار میں موجود شخص کو آگ لگا کرزندہ جلانے کے واقعے نے عوام میں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: ناپیدی کے خطرے سے دوچار جانداروں کی بحالی کے سیزن کا آغاز
سعودی نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے نے چار اقسام کے جانور نیوم ریزرو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: ڈاک اور پارسل کی لوکلائزیشن کے نفاذ کا اعلان
پہلے مرحلے میں 14 پوسٹل سرگرمیوں کو 100 فیصد تک مقامی بنایا گیا
مشرق وسطی