سعودی عرب: جبل اللوز میں برف باری،علاقےنے سفید چادراوڑھ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے علاقے تبوک کے پہاڑوں بالخصوص جبل اللوز کی چوٹیوں نے ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی۔ ان پہاڑوں پر یہ رواں سال کی پہلی برف باری ہے۔ برف باری کے موسم کی منظر کشی کے لیے کئی فوٹو گرافر اس علاقے میں آئے اور انہوں نے برف باری کے دلنشیں مناظر اپنے کیمروں کے ذریعے عوام الناس تک پہنچائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی جبل اللوز کی تازہ تصاویر میں پہاڑ کی چوٹیوں کو برف میں ڈھکا دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حالیہ ایام میں شدید اور درمیانے درجے کی بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے۔ بارشوں، تیز ہوائیں چلنے اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ تصاویر کو مختلف ہیش ٹیگز کےساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ان تصاویر میں جبل اللوز کی چوٹیوں کو برف سے ڈھکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف فوٹوگرافر خالد ابومنصور نےجبل اللوز میں پڑنے والی برف باری کی تصاویر کی بارے میں ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جبل اللوز میں پڑنے والی برف باری کےمناظرکو اپنے کیمرے کے ذریعے دوسرے لوگوں تک پہنچایا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مناظر کوناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ برف کے یہ مناظر حقیقی ہونے کے باوجود اپنی دلکشی کی وجہ سے خیالی لگتے ہیں۔

فوٹو جرنلسٹ بتایا کہ انہوں نے برف باری کو دستاویزی شکل دی۔ اس نے وضاحت کی کہ یہ ماحول تبوک اور شمالی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے سازگار ہے۔ یہاں کے باسی ہر سال موسم سرما کی برف باری میں خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے اپنی موسمی رپورٹ میں جازان، مدینہ منورہ، تبوک، شمالی سرحدی علاقوں، الجوف، الریاض اور مشرقی گورنری میں نچلی ہوائیں چلنے،دھند چھانے ، حائل اور البریدہ ، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ معظمہ، طائف، مدینہ منورہ، تبوک، شمالی حدود اور الجوف میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ جبل اللوز سطح سمندر سے2549 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ علاقہ اپنی سردی کی شدت کی وجہ سے مشہور ہے جہاں ہر سال سردیوں میں کئی بار برف باری ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں