اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے عالمی عدالت میں جانے کے جواب میں اقدامات کرے گا۔ یہ اقدامات نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کے سلامتی سے متعلق امور دیکھنے والے وزرا کی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔
نیتن یاہو کی سیکیورٹی کاینہ کے فیصلے کے مطابق فلسطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے حملوں میں متاثرہ فلسطینی خاندانوں کو دی جانے والی فلسطینی رقومات کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ نیز مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی تعمیرات روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سیاسی اور قانونی جنگ شروع کرنے کے خلاف رد عمل کے طور پر ہوں گے۔
اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے 55 سالہ پرانے قبضے کو زیر بھچ لانے کو ناپسنددیگی کا اطہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ دہائیوں پرانی باتین ہیں۔
واضح رہے ایک ہفتہ پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک منظور کی گئی قرار داد کے ذریعے بین الاقوامی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے پر رائے طلب کی ہے۔
اسرائیل نے ان علاقوں بشمول مغربی کنارا ، مشرقی یروشلم اور غزہ پر 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔ اسرائیل نے غزہ سے خود کو پیچھے ہٹا لیا تھا۔ لیکن اگلے ہی ایک دو برسوں میں اس کا بد ترین فوجی محاصرہ شروع کر دیا جو آج بھی جاری ہے۔
عالمی عدالت انصاف دنیا کی اعلیی ترین عدالت ہے جو ریاستوں کے درمیان تنازعات کے بارے میں فیصلے کرتی ہے۔ اس سے اقوام متحدہ نے رائے مانگی ہے۔
اسی پر ناراض ہو کر اسرائیل نے فلسطینیوں کے بارے میں مزید سخت فیصلے کرتے ہوئے مغربی کنارے کے علاقہ سی میں فلسطینیوں کی کسی بھی قسم کی تعمیرات کو روکنے کے نظام کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کے ان فیصلوں کی مذمت کی ہے۔
-
اسرائیل میں شدت پسند حکومت کے بعد نئے عرب اتحادیوں کی آزمائش
اسرائیلی تاریخ کی انتہائی دائیں طرف جھکاؤ رکھنے والی جماعتوں کے بر سر اقتدار آنے ...
ایڈیٹر کی پسند -
ایرانی خطرہ ہماری اولین دفاعی ترجیح ہے: اسرائیل
جوہری معاہدے کی واپسی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے: اسرائیلی وزیر دفاع کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیل غزہ میں مخصوص ایکس رے مشینیں لانے کی اجازت نہیں دے رہا:وزارتِ صحت
غزہ میں حماس کی انتظامیہ کے تحت وزارت صحت نے جمعرات کے روز اسرائیل پرالزام عاید ...
مشرق وسطی