ایرانی مظاہرے

ایرانی ناظم الامور کی برطانوی وزارت خارجہ میں طلبی۔ پھانسیوں پر مذمت اور احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیوری نے ایران کے اعلیٰ سفارت کار کو پیر کے روز طلب کیا اور ایران میں مظاہرین کو پھانسیاں دینے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

ایران کے اعلیٰ سفارت کار کی یہ طلبی محمد مہدی کرامی اور سید محمد حسینی کو دی گئی پھانسی کے سلسلے میں کی گئی تھی۔اب تک ایران میں چار افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

اس بارے میں برطانوی وزیر خارجہ اپنے بیان میں کہا ہے ' میں نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا تاکہ ایران میں ہفتے کے اواخر میں دی گئی پھانسیوں کی موثر انداز میں مذمت کی جاسکے۔

ایران میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد سے مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔ برطانیہ نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے سبب 40 سے زائد ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں