سعودی عرب: تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکل سوار روند ڈالے: ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں ایک چوراہے پر تیز رفتار کار کی متعدد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دور جا گرے جب کہ ایک شخص کار کے پہیوں تلے آ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 6 سائیکل سوار زخمی ہوئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مشرقی ریجن ٹریفک نے اس حادثے کی تفصیل جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ واقعہ قطیف کورنیش پر جمعہ کو پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سائیکل سواروں کے سگنل پر نہ رکنے کی وجہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ ایک گاڑی سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں