سعودی عرب میں پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ مناسک کی ادائی اور عبادت کے لیے مسجد الحرام میں آنے والے ضیوف الرحمان کی سلامتی کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عازمین کی سلامتی اور حفاظت کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے گی اور خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی طرف سے ضیوف الرحمان کی خدمت اور ان کی سلامتی کے لیے دی گئی ہدایات پرسختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
جنرل البسامی نے یہ بات دارالحکومت میں اپنے دفتر میں عمرہ سکیورٹی فورسز کے سربراہان کی ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے سکیورٹی اور ٹریفک حکام کی جانب سے عمرہ سکیورٹی پلان سے متعلق سال 1444ھ کے دوران ٹریفک پلان پر عملدرآمد کے لیے تیاریوں کا معائنہ کیا۔
-
سعودی عرب میں رویت ہلال کے لیے پہلی رصدگاہ کب قائم کی گئی؟
سعودی عرب میں فلکیاتی رصد گاہیں، درجنوں دوربینیں اور فلکیات سے دلچسپی رکھنے والے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں رمضان کے سامان اور مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی
سعودی عرب کی وزارت تجارت نے مقامی بازاروں اور سیلز آؤٹ لیٹس میں کھانے پینے کی ...
مشرق وسطی -
رمضان 2023: سعودی عرب کی رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل
سعودی عرب نے ملک میں تمام مسلم برادری سے 21 مارچ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند ...
ایڈیٹر کی پسند