اُردن میں قسطوں پر ضیافتوں کی سروس فراہم کرنے کے اشتہار پرعوامی حلقوں میں غصہ
صارفین کے لیے روزمرہ کے استعمال کی اشیا پربعض کمپنیاں قسطوں کی سروس فراہم کرتی ہیں مگر اردن میں پہلی بار ایک کمپنی نے ایک ریستوران کے ساتھ مل کرشہریوں کو قسطوں پر ضیافتوں کی سروس فراہم کرنے کا اشتہار جاری کیا ہے۔
مگر عوامی حلقوں نے کمپنی کے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ یہ اشتہار ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب اردن میں کھانے کے ضیاع کو روکنے اور ظاہری اور رسمی کاموں سے بچنے کے لیے کھانے کے استعمال کے پیٹرن کو کنٹرول کرنے کی ضرورت کے بارے میں مسلسل بحث جاری ہے۔ ایسے میں اردن میں ایک نجی فنانسنگ کمپنی نے ایک ریستوران کے تعاون سے 3 ماہ کے دوران تین قسطوں میں "ضیافتوں اور دعوتوں" کی سروس فراہم کرنےکا اشتہار جاری کیا ہے۔
اس اشتہار پر سوشل میڈیا اور عوامی حلوں میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اردن کی صارفین کو قسطوں پر اشیا فراہم کرنے والی ایک مالیاتی کمپنی کی طرف سے ایک اشتہار جاری کیا گیا۔ مشہور کمپنی کی طرف سے اشتہار کے اجرا پر صارفین حیران رہ گئے۔
کمپنی نے دارالحکومت عمان کے ایک مشہور ریستوراں کے تعاون سے فیصلہ کیا کہ صارفین ضیافتوں کی قیمت 3 ماہ کی مدت میں قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دی جائے۔
اس اشتہار میں اردن کی سب سے مشہور اور پرانی ڈش "منسف" کی تصویر بھی شامل کی گئی اور اسے بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا۔
کھانے کا ضیاع
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرصارفین کا کہنا ہے کہ کہ دعتوں کی قسط کا سہارا لینا ضروری نہیں ہے کیونکہ دعوت بذات خود بنیادی ضروریات میں سے نہیں بلکہ ان آسائشوں میں سے ایک ہے جو ہرشخص کی مجبوری نہیں ہوتی۔
سماجی کارکنوں نے ضائع شدہ کھانے کی مقدار کو بھی یاد کیا اور توجہ دلائی کہ کیسے عمان میونسپلٹی روزانہ کچرے کے ڈبے کوڑے کرکٹ سے نکالتی ہے
-
رمضان میں کھانے کے ضیاع سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ سعودی اتھارٹی کی تجاویز
سعودی عرب میں سالانہ 10.66 ارب ڈالر مالیت کی خوراک کا ضیاع؛ چاول اور کھجوریں ...
ایڈیٹر کی پسند -
کھانوں کی جانچ، مسجد حرام میں موبائل فوڈ لیبارٹریز نے کام شروع کردیا
ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی زائرین کو فراہم کھانے کے اعلی معیار کو یقینی بنانے کے ...
مشرق وسطی -
مسجد حرام کی انتظامیہ کی طرف سے روزہ داروں میں سحر و افطار کے کھانے کی تقسیم
سعودی عرب میں حرمین کے امور کی انتظامیہ نے المسجد الحرام میں سحری اور افطاری کے ...
مشرق وسطی