کھانوں کی جانچ، مسجد حرام میں موبائل فوڈ لیبارٹریز نے کام شروع کردیا
ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی زائرین کو فراہم کھانے کے اعلی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدام
مکہ مکرمہ میں میونسپلٹی ایجنسی کی موبائل فوڈ لیبارٹریوں نے مسجد حرام کے صحنوں کے قریب اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک میں معتمرین اور نمازیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے اعلی معیار کو یقینی بنانا ہے۔
ہولی کیپیٹل میونسپلٹی میں میونسپل ایجنسی جس کی نمائندگی جنرل ایڈمنسٹریشن آف لائسنسنگ اینڈ فوڈ سیفٹی کرتی ہے نے زائرین اور عازمین عمرہ کو فراہم کیے جانے والے کھانے اور خوراک کی جانچ کی اپنی خدمات انجام دینے کے لیے موبائل لیبارٹریز فراہم کردی ہیں۔ ان لیبارٹریز کو اعلیٰ ترین معیار کی سروس سے لیس کیا گیا ہے۔